Rizwan Zubair

مادّہ ص ع ق

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ص ع قṣ-ʿ-q

(ف) صَعَقَ يَصْعَقُ صَاعِقَةً: بجلی گرنا، گرانا۔

(س) صَعِقَ يَصْعَقُ صَعَقًا: ہولناک دھماکا ہونا، گرج کی آواز سے مرنا، بے ہوش ہونا۔ ﴿وَنُفِخَ فِي الصُّوْرِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَمَنْ فِي الْاَرْضِ﴾ (الزمر ۳۹:۶۸)

صَعِقٌ (صفت): مردہ، بے ہوش۔ ﴿وَخَرَّ مُوْسٰى صَعِقًا﴾ (الاعراف ۷:۱۴۳)

صَاعِقَةٌ ج صَوَاعِقُ: کڑک، بجلی، ہولناک عذاب (اردو میں «صاعقہ» اسی معنی میں)۔ ﴿فَاَخَذَتْكُمُ الصّٰعِقَةُ﴾ (البقرۃ ۲:۵۵)؛ ﴿مِّنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ الْمَوْتِ﴾ (البقرۃ ۲:۱۹)

«گرما کے مثلِ صاعقۂ طور ہو گیا» (بانگِ درا)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ