س ن وs-n-w
(ن) سَنَا يَسْنُوْ سَنًا: کسی چیز کا نمایاں ہونا، چمکنا۔
سَنًا (اسم ذات): چمک، روشنی۔ ﴿يَكَادُ سَنَا بَرْقِهِۦ يَذْهَبُ بِالْاَبْصَارِ﴾ (النور ۲۴:۴۳)
سَنَةٌ ج سِنُوْنَ (اسم ذات): زمانے کے نمایاں ہونے کا معین عرصہ، سال (اردو میں «سنہ، سنین» اسی معنی میں)؛ اور «سِنِيْنَ» قحط کے سالوں کے لیے بھی۔ ﴿يَوَدُّ اَحَدُهُمْ لَوْ يُعَمَّرُ اَلْفَ سَنَةٍ﴾ (البقرۃ ۲:۹۶)؛ ﴿وَلَقَدْ اَخَذْنَآ اٰلَ فِرْعَوْنَ بِالسِّنِيْنَ﴾ (الاعراف ۷:۱۳۰)