س ن نs-n-n
(ن) سَنَّ يَسُنُّ سَنًّا: کثیر المعانی لفظ ہے: (۱) چھری تیز کرنا، دانت میں مسواک کرنا (۲) آہستہ آہستہ پانی گرانا، گیلا کرنا (۳) کوئی طریقہ اختیار کرنا، کسی طریقے کو عادت بنانا۔
مَسْنُوْنٌ (اسم المفعول): پانی گرایا ہوا، یعنی گیلا (اردو میں «مسنون»: سنت کے مطابق، مستحب؛ عربی میں: گیلا، بو دار (گارا))۔ ﴿مِنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍ﴾ (الحجر ۱۵:۲۶)
سِنٌّ (اسم ذات): دانت (اردو میں «سن»: عمر؛ عربی میں: دانت)۔ ﴿وَالسِّنَّ بِالسِّنِّ﴾ (المائدۃ ۵:۴۵)
سُنَّةٌ ج سُنَنٌ (اسم ذات): طریقہ، عادت (اردو میں «سنت، سنن» اسی معنی میں)۔ ﴿سُنَّةَ اللّٰهِ فِي الَّذِيْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلُ﴾ (الاحزاب ۳۳:۶۲)