س ل حs-l-ḥ
(ف) سَلَحَ يَسْلَحُ سَلْحًا: ہتھیار پہننا۔
سِلَاحٌ ج اَسْلِحَةٌ (اسم ذات): ہتھیار (اردو میں «اسلحہ» اسی معنی میں)۔ ﴿وَلْيَاْخُذُوْٓا اَسْلِحَتَهُمْ﴾ (النساء ۴:۱۰۲)
تفعیل سَلَّحَ يُسَلِّحُ تَسْلِيْحًا: ہتھیار دینا، ہتھیاروں سے لیس کرنا (اردو میں «مسلح» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
اردو میں اس مادے سے: مسلح۔