(ن) سَكَنَ يَسْكُنُ سُكُوْنًا: حرکت کے بعد ٹھہرنا (اردو میں «سکون» اسی معنی میں)؛ (۱) آرام کرنا، سکون حاصل کرنا (۲) سکونت اختیار کرنا۔ ﴿لِتَسْكُنُوْا فِيْهِ﴾ (یونس ۱۰:۶۷)
مَسْكَنٌ ج مَسَاكِنُ (اسم ظرف): ٹھہرنے کی جگہ (اردو میں «مسکن» اسی معنی میں)۔ ﴿وَمَسٰكِنُ تَرْضَوْنَهَآ﴾ (التوبۃ ۹:۲۴)
سَكَنٌ (اسم ذات): آرام، سکون کا ذریعہ۔ ﴿اِنَّ صَلٰوتَكَ سَكَنٌ لَّهُمْ﴾ (التوبۃ ۹:۱۰۳)
سَكِيْنَةٌ (اسم ذات): اطمینان اور سکون کی کیفیت (اردو میں «سکینت» اسی معنی میں)۔ ﴿هُوَ الَّذِيْٓ اَنْزَلَ السَّكِيْنَةَ فِيْ قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِيْنَ﴾ (الفتح ۴۸:۴)
افعال اَسْكَنَ يُسْكِنُ اِسْكَانًا: کسی کو آباد کرنا، بسانا۔ ﴿رَبَّنَآ اِنِّيْٓ اَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِيْ﴾ (ابراھیم ۱۴:۳۷)
(ک) سَكُنَ يَسْكُنُ سُكُوْنَةً: متحرک نہ ہونا، محتاج ہونا (اردو میں «سکونت»: رہائش، بسنا؛ عربی میں: بے حرکت ہونا، محتاج ہونا)۔
مَسْكَنَةٌ (اسم ذات): محتاجی۔ ﴿وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ﴾ (البقرۃ ۲:۶۱)
مِسْكِيْنٌ ج مَسَاكِيْنُ (اسم صفت): محتاج (اردو میں «مسکین» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنَّمَا الصَّدَقٰتُ لِلْفُقَرَآءِ وَالْمَسٰكِيْنِ﴾ (التوبۃ ۹:۶۰)
اردو میں اس مادے سے: ساکن۔