س ھ لs-h-l
(ک) سَهُلَ يَسْهُلُ سُهُوْلَةً: نرم ہونا، آسان ہونا (اردو میں «سہولت» اسی معنی میں)۔
سَهْلٌ ج سُهُوْلٌ (اسم ذات): نرم اور ہموار زمین (اردو میں «سہل» اسی معنی میں)۔ ﴿تَتَّخِذُوْنَ مِنْ سُهُوْلِهَا قُصُوْرًا﴾ (الاعراف ۷:۷۴)
تفعیل سَهَّلَ يُسَهِّلُ تَسْهِيْلًا: کسی کام کو آسان بنانا (اردو میں «تسہیل» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
اردو میں اس مادے سے: تسہیل۔