س ب بs-b-b
(ن) سَبَّ يَسُبُّ سَبًّا: رسی کاٹنا؛ گالی دینا (جس سے تعلقات کٹ جاتے ہیں)۔ ﴿وَلَا تَسُبُّوا الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَيَسُبُّوا اللّٰهَ عَدْوًۢا بِغَيْرِ عِلْمٍ﴾ (الانعام ۶:۱۰۸)
سَبَبٌ ج اَسْبَابٌ (اسم ذات): ایسی رسی جس سے درخت پر چڑھا جائے یا پانی نکالا جائے (اردو میں «سبب» اسی معنی میں؛ «اسباب»: سامان، مال و متاع؛ عربی میں: ذرائع، وسیلے، تعلقات)؛ پھر ذریعہ، وسیلہ؛ بندھن، تعلقات۔ ﴿فَلْيَمْدُدْ بِسَبَبٍ اِلَي السَّمَآءِ﴾ (الحج ۲۲:۱۵)؛ ﴿فَاَتْبَعَ سَبَبًا﴾ (الکھف ۱۸:۸۵)؛ ﴿وَتَقَطَّعَتْ بِهِمُ الْاَسْبَابُ﴾ (البقرۃ ۲:۱۶۶)