(ف) رَوَحَ يَرْوَحُ (اصلی) ⟵ رَاحَ يَرَاحُ رِيْحًا: کسی چیز کا ہوا دار ہونا۔
(ض) رَاحَ يَرِيْحُ رَيْحًا: کسی چیز کی خوشبو پانا۔
(ن) رَوَحَ يَرْوُحُ (اصلی) ⟵ رَاحَ يَرُوْحُ رَوَاحًا: شام کے وقت واپس آنا۔ ﴿غُدُوُّهَا شَهْرٌ وَّرَوَاحُهَا شَهْرٌ﴾ (سبا ۳۴:۱۲)
رِيْحٌ ج رِيَاحٌ: ہوا، خوشبو۔ ﴿وَتَصْرِيْفِ الرِّيٰحِ﴾ (البقرۃ ۲:۱۶۴)؛ ﴿اِنِّيْ لَاَجِدُ رِيْحَ يُوْسُفَ﴾ (یوسف ۱۲:۹۴)
رَوْحٌ: بادِ نسیم؛ پھر آرام اور آسودگی کے لیے بھی آتا ہے؛ جب اللہ کی طرف منسوب ہو تو مراد رحمت ہوتی ہے۔ ﴿وَلَا تَايْـَٔسُوْا مِنْ رَّوْحِ اللّٰهِ﴾ (یوسف ۱۲:۸۷)؛ ﴿فَرَوْحٌ وَّرَيْحَانٌ﴾ (الواقعۃ ۵۶:۸۹)
رُوْحٌ: سانس (اردو میں «روح، ارواح، روحانی» اسی معنی میں)؛ پھر جان کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے، کیونکہ ہر جاندار کی زندگی کا دارومدار سانس پر ہے۔ ﴿وَيَسْـَٔلُوْنَكَ عَنِ الرُّوْحِ﴾ (بنی اسرائیل ۱۷:۸۵)؛ قرآن میں «الرُّوْح» حضرت جبریل علیہ السلام کے لیے بھی آیا ہے، کہیں «الرُّوْحُ الْاَمِيْنُ» اور «رُوْحُ الْقُدُسِ» کی صورت میں: ﴿نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْاَمِيْنُ﴾ (الشعراء ۲۶:۱۹۳)؛ اور کہیں وحی کے لیے، جو دین و ایمان کی روح ہے: ﴿وَكَذٰلِكَ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ رُوْحًا مِّنْ اَمْرِنَا﴾ (الشورٰی ۴۲:۵۲)
افعال اَرَاحَ يُرِيْحُ اِرَاحَةً: (مویشیوں کو) شام کے وقت واپس لانا۔ ﴿حِيْنَ تُرِيْحُوْنَ وَحِيْنَ تَسْرَحُوْنَ﴾ (النحل ۱۶:۶)
اردو میں اس مادے سے: راحت۔