Rizwan Zubair

مادّہ ر ک ن

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ر ک نr-k-n

(ک) رَكُنَ يَرْكُنُ رَكَانَةً: باوقار ہونا، قابلِ اعتماد ہونا۔

(س) رَكِنَ يَرْكَنُ رُكُوْنًا: کسی کی طرف مائل ہونا، جھکاؤ رکھنا۔ ﴿وَلَا تَرْكَنُوْٓا اِلَي الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ﴾ (ھود ۱۱:۱۱۳)؛ ﴿لَقَدْ كِدْتَّ تَرْكَنُ اِلَيْهِمْ شَيْـًٔا قَلِيْلًا﴾ (بنی اسرائیل ۱۷:۷۴)

رُكْنٌ ج اَرْكَانٌ (اسم ذات): ہر وہ چیز جس پر بھروسا یا تکیہ کر کے تقویت حاصل کی جائے، سہارا (اردو میں «رکن، ارکان»: ممبر، فرد؛ ستون؛ عربی میں: سہارا، تکیہ گاہ)؛ یہ اسم جمع کے طور پر بھی آتا ہے، جیسے رُكْنُ الرَّجُلِ: آدمی کا سہارا یعنی اس کی قوم۔ ﴿اَوْ اٰوِيْٓ اِلٰى رُكْنٍ شَدِيْدٍ﴾ (ھود ۱۱:۸۰)؛ ﴿فَتَوَلّٰى بِرُكْنِهِۦ﴾ (الذّٰریٰت ۵۱:۳۹)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ