Rizwan Zubair

مادّہ ر ج م

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

ر ج مr-j-m

(ن) رَجَمَ يَرْجُمُ رَجْمًا: (۱) سنگسار کرنا (اردو میں «رجم» اسی معنی میں)۔ ﴿وَلَوْلَا رَهْطُكَ لَرَجَمْنٰكَ﴾ (ھود ۱۱:۹۱)؛ (۲) دھتکارنا؛ (۳) اٹکل سے بات کرنا۔ ﴿رَجْمًۢا بِالْغَيْبِ﴾ (الکھف ۱۸:۲۲)

رُجُوْمٌ (جمع رَجْم): وہ چیز جس سے سنگسار کیا جائے۔ ﴿وَجَعَلْنٰهَا رُجُوْمًا لِّلشَّيٰطِيْنِ﴾ (الملک ۶۷:۵)

مَرْجُوْمٌ (اسم المفعول): سنگسار کیا ہوا۔ ﴿لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِيْنَ﴾ (الشعراء ۲۶:۱۱۶)

رَجِيْمٌ (فعیل کے وزن پر صفت): ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دھتکارا ہوا (اردو میں «رجیم» اسی معنی میں)۔ ﴿فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ﴾ (النحل ۱۶:۹۸)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ