ر ج فr-j-f
(ن) رَجَفَ يَرْجُفُ رَجْفًا: کسی کا شدت سے مضطرب ہونا، لرزنا، کانپنا۔ ﴿يَوْمَ تَرْجُفُ الْاَرْضُ وَالْجِبَالُ﴾ (المزمل ۷۳:۱۴)
رَجْفَةٌ: زلزلہ۔ ﴿فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ﴾ (الاعراف ۷:۷۸)
رَاجِفَةٌ: کانپنے والی (یہ قیامت کے پہلے صور کے لیے استعارہ ہے)۔ ﴿يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ﴾ (النّٰزعٰت ۷۹:۶)
افعال اَرْجَفَ يُرْجِفُ اِرْجَافًا: افواہ پھیلا کر لوگوں میں اضطراب پیدا کرنا۔ مُرْجِفٌ (اسم الفاعل): افواہ پھیلانے والا۔ ﴿وَالْمُرْجِفُوْنَ فِي الْمَدِيْنَةِ﴾ (الاحزاب ۳۳:۶۰)