(س) رَهِبَ يَرْهَبُ رَهْبَةً وَرَهَبًا: کسی کی عظمت و جلالت کے تصور سے دل پر لرزش اور کپکپی طاری ہو جانا، ڈرنا۔ ﴿وَاِيَّايَ فَارْهَبُوْنِ﴾ (البقرۃ ۲:۴۰)
رَهَبٌ / رَهْبَةٌ (اسم ذات): رعب، دہشت، ڈر۔ ﴿وَيَدْعُوْنَنَا رَغَبًا وَّرَهَبًا﴾ (الانبیاء ۲۱:۹۰)
رُهْبَانٌ (فُعْلَانٌ کے وزن پر؛ اکثر کے نزدیک رَاهِبٌ کی جمع): اللہ سے بہت ڈرنے والے، دنیا سے مکمل کنارہ کشی کرنے والے (اردو میں «راہب» اسی معنی میں)۔ ﴿ذٰلِكَ بِاَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيْسِيْنَ وَرُهْبَانًا﴾ (المائدۃ ۵:۸۲)
رَهْبَانِيَّةٌ: خدا کے ڈر سے دنیا ترک کرنا، رہبانیت (اردو میں «رہبانیت» اسی معنی میں)۔ ﴿وَرَهْبَانِيَّةَۨ ابْتَدَعُوْهَا﴾ (الحدید ۵۷:۲۷)
افعال اَرْهَبَ يُرْهِبُ اِرْهَابًا: ڈرانا، خوف زدہ کرنا۔ ﴿تُرْهِبُوْنَ بِهِۦ عَدُوَّ اللّٰهِ وَعَدُوَّكُمْ﴾ (الانفال ۸:۶۰)
استفعال اِسْتَرْهَبَ يَسْتَرْهِبُ اِسْتِرْهَابًا: خوف زدہ کرنا، دہشت طاری کرنا۔ ﴿وَاسْتَرْهَبُوْهُمْ وَجَآءُوْ بِسِحْرٍ عَظِيْمٍ﴾ (الاعراف ۷:۱۱۶)
«سکوں پرستیِ راہب سے فقر ہے بیزار» (ضربِ کلیم)
«کلیسا کی بنیاد رہبانیت تھی» (بالِ جبریل)