(ک) رَفُقَ يَرْفُقُ رَفَاقَةً: ساتھی ہونا، نرمی سے پیش آنا (اردو میں «رفاقت» اسی معنی میں)۔
رَفِيْقٌ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): ساتھی (اردو میں «رفیق، رفقاء» اسی معنی میں)۔ ﴿وَحَسُنَ اُولٰٓئِكَ رَفِيْقًا﴾ (النساء ۴:۶۹)
(ن) رَفَقَ يَرْفُقُ رِفْقًا: مدد کرنا، سہارا دینا۔
مِرْفَقٌ ج مَرَافِقُ (مِفْعَلٌ کے وزن پر اسم الآلہ): مدد کرنے یا سہارا دینے کا ذریعہ۔ ﴿وَيُهَيِّئْ لَكُمْ مِّنْ اَمْرِكُمْ مِّرْفَقًا﴾ (الکھف ۱۸:۱۶)؛ کہنی: ﴿وَاَيْدِيَكُمْ اِلَي الْمَرَافِقِ﴾ (المائدۃ ۵:۶)
افتعال اِرْتَفَقَ يَرْتَفِقُ اِرْتِفَاقًا: مدد یا سہارا لینا؛ مُرْتَفَقٌ (اسم المفعول، جو ظرف کے معنی میں آتا ہے): سہارا لینے کی جگہ، آرام گاہ۔ ﴿بِئْسَ الشَّرَابُ وَسَآءَتْ مُرْتَفَقًا﴾ (الکھف ۱۸:۲۹)