ر ب طr-b-ṭ
(ض) رَبَطَ يَرْبِطُ رَبْطًا: کسی چیز کو مضبوطی سے باندھنا (اردو میں «ربط، مربوط»: تعلق، جوڑ، سلسلہ؛ عربی میں: مضبوطی سے باندھنا؛ «رابطہ»: میل جول، بات چیت کا تعلق؛ عربی میں: مقابلے پر جمے رہنا، ہمیشہ تیار رہنا)۔ ﴿وَرَبَطْنَا عَلٰى قُلُوْبِهِمْ﴾ (الکھف ۱۸:۱۴)
رِبَاطٌ (اسمِ ذات بھی ہے): وہ چیز جسے مضبوط باندھا گیا ہو؛ بندھے ہوئے گھوڑے۔ ﴿وَمِنْ رِّبَاطِ الْخَيْلِ﴾ (الانفال ۸:۶۰)
مفاعلہ رَابَطَ يُرَابِطُ مُرَابَطَةً وَرِبَاطًا: مقابلہ میں ہمیشگی کرنا، ہمیشہ تیار رہنا۔ رَابِطْ: فعلِ امر۔ ﴿اصْبِرُوْا وَصَابِرُوْا وَرَابِطُوْا﴾ (اٰل عمران ۳:۲۰۰)
«فرد قائم ربطِ ملت سے ہے، تنہا کچھ نہیں» (بانگِ درا)