ق ر یq-r-y
(ض) قَرٰى يَقْرِيْ قَرْيًا (اصلی: قَرَيَ يَقْرِيُ): جمع کرنا (خصوصاً حوض میں پانی)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
قَرْيَةٌ ج قُرًي: وہ جگہ جہاں لوگ جمع ہو کر آباد ہوں، بستی، شہر (اردو میں «قریہ» اسی معنی میں)؛ کبھی اس سے بستی والے مراد ہوتے ہیں۔ ﴿وَاسْـَٔلِ الْقَرْيَةَ الَّتِيْ كُنَّا فِيْهَا﴾ (یوسف ۱۲:۸۲)؛ «اُمُّ الْقُرٰى»: بستیوں کی ماں، یعنی مکہ۔ ﴿لِتُنْذِرَ اُمَّ الْقُرٰى وَمَنْ حَوْلَهَا﴾ (الشورٰی ۴۲:۷)
«افرنگ کا ہر قریہ ہے فردوس کی مانند» (بالِ جبریل)