Rizwan Zubair

مادّہ ق ن ت

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ق ن تq-n-t

(ن) قَنَتَ يَقْنُتُ قُنُوْتًا: عاجزی کے ساتھ فرمانبرداری کرنا، اطاعت پر جمے رہنا (اردو میں «قنوت»: وتر کی مخصوص دعا؛ عربی میں: عاجزانہ فرمانبرداری)۔ ﴿يٰمَرْيَمُ اقْنُتِيْ لِرَبِّكِ﴾ (اٰل عمران ۳:۴۳)؛ ﴿وَمَنْ يَّقْنُتْ مِنْكُنَّ لِلّٰهِ وَرَسُوْلِهِۦ﴾ (الاحزاب ۳۳:۳۱)

قَانِتٌ ج قٰنِتُوْنَ، مؤنث قَانِتَةٌ ج قٰنِتٰتٌ (اسم الفاعل): عاجزی سے فرمانبرداری کرنے والا۔ ﴿وَقُوْمُوْا لِلّٰهِ قٰنِتِيْنَ﴾ (البقرۃ ۲:۲۳۸)؛ ﴿فَالصّٰلِحٰتُ قٰنِتٰتٌ﴾ (النساء ۴:۳۴)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ