(ض) قَلَدَ يَقْلِدُ قَلْدًا: (۱) رسی بٹنا (۲) گلے میں کوئی چیز (تلوار، ہار) لٹکانا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
قِلَادَةٌ ج قَلَآئِدُ (اسمِ ذات): گلے میں ڈالی ہوئی چیز، پٹا، ہار؛ یہاں قربانی کے وہ جانور مراد ہیں جن کے گلے میں علامت کے طور پر پٹے ڈالے جاتے تھے۔ ﴿وَلَا الْهَدْيَ وَلَا الْقَلَآئِدَ﴾ (المائدۃ ۵:۲)
مِقْلَادٌ ج مَقَالِيْدُ (اسم الآلہ): کنجی۔ ﴿لَهُۥ مَقَالِيْدُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ﴾ (الزمر ۳۹:۶۳)
(تفعیل) قَلَّدَ يُقَلِّدُ تَقْلِيْدًا: (۱) گلے میں ہار یا پٹا ڈالنا (۲) کسی کی بے چون و چرا پیروی کرنا (اردو میں «تقلید، مقلد» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
اردو میں اس مادے سے: تقلید، مقلد۔
«تقلید کی روش سے تو بہتر ہے خودکشی» (بانگِ درا)