Rizwan Zubair

مادّہ ق ف و

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ق ف وq-f-w

(ن) قَفَا يَقْفُوْ قَفْوًا (اصلی: قَفَوَ يَقْفُوُ): کسی کے پیچھے پیچھے چلنا، پیروی کرنا؛ بغیر علم کے کسی بات کے پیچھے پڑنا۔ ﴿وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِۦ عِلْمٌ﴾ (الاسراء ۱۷:۳۶)

(تفعیل) قَفّٰى يُقَفِّيْ تَقْفِيَةً: کسی کو کسی کے پیچھے بھیجنا، یکے بعد دیگرے لانا۔ ﴿وَقَفَّيْنَا مِنْۢ بَعْدِهِۦ بِالرُّسُلِ﴾ (البقرۃ ۲:۸۷)؛ ﴿ثُمَّ قَفَّيْنَا عَلٰٓى اٰثَارِهِمْ بِرُسُلِنَا﴾ (الحدید ۵۷:۲۷)

اردو میں اس مادے سے: قافیہ۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ