(ن) نَابَ يَنُوْبُ نَوْبًا (اصلی: نَوَبَ يَنْوُبُ): (۱) واپس ہونا، لوٹنا (عموماً «اِلٰى» کے صلہ کے ساتھ) (۲) قائم مقام ہونا، نائب ہونا (عموماً «عَنْ» کے صلہ کے ساتھ)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
(افعال) اَنَابَ يُنِيْبُ اِنَابَةً: (۱) (بار بار) کسی کی طرف رجوع کرنا، متوجہ ہونا (۲) کسی کو قائم مقام مقرر کرنا (یہ دوسرا معنی قرآن میں استعمال نہیں ہوا)؛ مُنِيْبٌ (اسم الفاعل): رجوع کرنے والا۔ ﴿وَاَنِيْبُوْٓا اِلٰى رَبِّكُمْ وَاَسْلِمُوْا لَهُۥ﴾ (الزمر ۳۹:۵۴)؛ ﴿وَخَرَّ رَاكِعًا وَّاَنَابَ﴾ (صٓ ۳۸:۲۴)؛ ﴿مُنِيْبِيْنَ اِلَيْهِ وَاتَّقُوْهُ﴾ (الروم ۳۰:۳۱)؛ ﴿اِنَّ اِبْرٰهِيْمَ لَحَلِيْمٌ اَوَّاهٌ مُّنِيْبٌ﴾ (ھود ۱۱:۷۵)
اردو میں اس مادے سے: نائب، نیابت، نوبت۔