Rizwan Zubair

مادّہ ن ھ ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

ن ھ رn-h-r

(ف) نَهَرَ يَنْهَرُ نَهْرًا: (۱) کسی کو جھڑکنا (۲) پانی کے بہنے کے لیے راستہ بنانا۔ ﴿وَاَمَّا السَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْ﴾ (الضحٰی ۹۳:۱۰)؛ ﴿وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيْمًا﴾ (الاسراء ۱۷:۲۳)

نَهَرٌ ج اَنْهٰرٌ (اسمِ ذات): دریا، نہر (اردو میں «انہار» اسی معنی میں؛ «نہر»: کھودی ہوئی آبی گزرگاہ، کھال؛ عربی میں: دریا، بہتا پانی)۔ ﴿جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ﴾ (البقرۃ ۲:۲۵)؛ ﴿وَّفَجَّرْنَا خِلٰلَهُمَا نَهَرًا﴾ (الکھف ۱۸:۳۳)

نَهَارٌ (اسمِ ذات): دن (روشنی کا پھیلاؤ) (اردو میں «نہار»: صبح، خالی پیٹ (نہار منہ)؛ عربی میں: دن، روشنی کا وقت)۔ ﴿وَالنَّهَارِ اِذَا جَلّٰىهَا﴾ (الشمس ۹۱:۳)

«صبح یعنی دخترِ دوشیزۂ لیل و نہار» (بانگِ درا)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ