ن د مn-d-m
(س) نَدِمَ يَنْدَمُ نَدَمًا وَنَدَامَةً: پشیمان ہونا، شرمندہ ہونا (اردو میں «ندامت» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
نَادِمٌ ج نٰدِمُوْنَ (اسم الفاعل): پشیمان ہونے والا (اردو میں «نادم» اسی معنی میں)۔ ﴿فَاَصْبَحَ مِنَ النّٰدِمِيْنَ﴾ (المائدۃ ۵:۳۱)؛ ﴿فَتُصْبِحُوْا عَلٰى مَا فَعَلْتُمْ نٰدِمِيْنَ﴾ (الحجرات ۴۹:۶)
نَدَامَةٌ (مصدر، اسمِ ذات بھی): پشیمانی، شرمندگی۔ ﴿وَاَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ﴾ (یونس ۱۰:۵۴)