م ی لm-y-l
(ض) مَالَ يَمِيْلُ مَيْلًا (اصلی: مَيَلَ يَمْيِلُ): درست سمت چھوڑ کر کسی طرف جھک جانا؛ اسی بنیادی مفہوم کے ساتھ متعدد معانی میں آتا ہے: (۱) بھٹک جانا (۲) کسی ایک طرف کا ہو رہنا (۳) کسی پر حملہ کرنا۔ ﴿فَلَا تَمِيْلُوْا كُلَّ الْمَيْلِ﴾ (النساء ۴:۱۲۹)؛ ﴿اَنْ تَمِيْلُوْا مَيْلًا عَظِيْمًا﴾ (النساء ۴:۲۷)؛ ﴿فَيَمِيْلُوْنَ عَلَيْكُمْ مَّيْلَةً وَّاحِدَةً﴾ (النساء ۴:۱۰۲)
اردو میں اس مادے سے: میلان، مائل۔