م و جm-w-j
(ن) مَاجَ يَمُوْجُ مَوْجًا (اصلی: مَوَجَ يَمْوُجُ): سمندر کا جوش مارنا، لہروں کا ایک دوسرے پر چڑھنا؛ پھر لوگوں کا ریلا بن کر ایک دوسرے میں گھس جانا۔ ﴿وَتَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍ يَّمُوْجُ فِيْ بَعْضٍ﴾ (الکھف ۱۸:۹۹)
مَوْجٌ (اسمِ جنس، واحد مَوْجَةٌ): لہر، موج (اردو میں «موج» اسی معنی میں)۔ ﴿وَهِيَ تَجْرِيْ بِهِمْ فِيْ مَوْجٍ كَالْجِبَالِ﴾ (ھود ۱۱:۴۲)؛ ﴿يَغْشٰىهُ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِهِۦ مَوْجٌ﴾ (النور ۲۴:۴۰)