م ش جm-sh-j
(ن، ض) مَشَجَ يَمْشُجُ وَيَمْشِجُ مَشْجًا: ملانا، خلط کرنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
مَشِيْجٌ ج اَمْشَاجٌ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): ملی جلی چیز، مخلوط۔ قرآن میں صرف ایک بار، اور وہ نطفے کے وصف میں: ﴿اِنَّا خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ اَمْشَاجٍ نَّبْتَلِيْهِ﴾ (الانسان ۷۶:۲)
نوٹ: «اَمْشَاج» جمع ہے اور «نُطْفَة» مفرد؛ نحویوں نے اسے اجزا کے اعتبار سے صفت مانا ہے۔