م ر دm-r-d
(ن) مَرَدَ يَمْرُدُ مُرُوْدًا: (۱) ہمسروں سے آگے نکل جانا (۲) سرکشی پر اڑ جانا، کسی بری خصلت کا خوگر ہو جانا؛ (س) مَرِدَ يَمْرَدُ مَرَدًا: (درخت کی ٹہنی کا) پتوں سے خالی ہونا، (لڑکے کا) بے ریش ہونا۔ ﴿مَرَدُوْا عَلَي النِّفَاقِ﴾ (التوبۃ ۹:۱۰۱)
مَارِدٌ (اسم الفاعل): سرکش۔ ﴿وَحِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَيْطٰنٍ مَّارِدٍ﴾ (الصافات ۳۷:۷)
مَرِيْدٌ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): ہمیشہ کا سرکش۔ ﴿وَاِنْ يَّدْعُوْنَ اِلَّا شَيْطٰنًا مَّرِيْدًا﴾ (النساء ۴:۱۱۷)
(تفعیل) مَرَّدَ يُمَرِّدُ تَمْرِيْدًا: کسی چیز کو ہموار اور چکنا کرنا؛ مُمَرَّدٌ (اسم المفعول): چکنا کیا ہوا۔ ﴿اِنَّهُۥ صَرْحٌ مُّمَرَّدٌ مِّنْ قَوَارِيْرَ﴾ (النمل ۲۷:۴۴)