Rizwan Zubair

مادّہ ل و م

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

ل و مl-w-m

(ن) لَامَ يَلُوْمُ لَوْمًا (اصلی: لَوَمَ يَلْوُمُ): برا بھلا کہنا، ملامت کرنا۔ ﴿فَلَا تَلُوْمُوْنِيْ وَلُوْمُوْٓا اَنْفُسَكُمْ﴾ (ابراھیم ۱۴:۲۲)

لَوْمَةٌ (اسمِ مرّه): ایک بار کی ملامت؛ لَائِمٌ (اسم الفاعل، اصلی: لَاوِمٌ): ملامت کرنے والا۔ ﴿وَلَا يَخَافُوْنَ لَوْمَةَ لَآئِمٍ﴾ (المائدۃ ۵:۵۴)

مَلُوْمٌ (اسم المفعول، اصلی: مَلْوُوْمٌ): جسے ملامت کی جائے۔ ﴿فَاِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُوْمِيْنَ﴾ (المؤمنون ۲۳:۶)

لَوَّامَةٌ (فَعَّالٌ کے وزن پر مبالغہ): خوب ملامت کرنے والی۔ ﴿وَلَآ اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ﴾ (القیٰمۃ ۷۵:۲)

(افعال) اَلَامَ يُلِيْمُ اِلَامَةً: قابلِ ملامت کام کرنا؛ مُلِيْمٌ (اسم الفاعل): قابلِ ملامت۔ ﴿فَالْتَقَمَهُ الْحُوْتُ وَهُوَ مُلِيْمٌ﴾ (الصافات ۳۷:۱۴۲)

اردو میں اس مادے سے: ملامت۔

«رونے سے اے ندیم ملامت نہ کر مجھے» (دیوانِ غالب)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ