ل م سl-m-s
(ن، ض) لَمَسَ يَلْمُسُ وَيَلْمِسُ لَمْسًا: (۱) کسی چیز کو چھونا (۲) ٹٹول کر ڈھونڈنا (اردو میں «لمس» اسی معنی میں)۔ ﴿فَلَمَسُوْهُ بِاَيْدِيْهِمْ﴾ (الانعام ۶:۷)؛ ﴿وَّاَنَّا لَمَسْنَا السَّمَآءَ﴾ (الجن ۷۲:۸)
(مفاعلہ) لَامَسَ يُلَامِسُ مُلَامَسَةً: ایک دوسرے کو چھونا؛ كنايةً مباشرت کرنا۔ ﴿اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَآءَ﴾ (النساء ۴:۴۳)
(افتعال) اِلْتَمَسَ يَلْتَمِسُ اِلْتِمَاسًا: اہتمام سے ڈھونڈنا، تلاش کرنا (اردو میں «التماس» اسی معنی میں)۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿ارْجِعُوْا وَرَآءَكُمْ فَالْتَمِسُوْا نُوْرًا﴾ (الحدید ۵۷:۱۳)
اردو میں اس مادے سے: ملموس۔