خ ز نkh-z-n
(ن) خَزَنَ يَخْزُنُ خَزْنًا: کسی چیز کا ذخیرہ کرنا، جمع کرنا۔
خِزَانَةٌ / خَزِيْنَةٌ ج خَزَآئِنُ: ذخیرہ کرنے کی جگہ، خزانہ (اردو میں «خزانہ» اسی معنی میں)۔ ﴿وَلِلّٰهِ خَزَآئِنُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ﴾ (المنافقون ۶۳:۷)
خَازِنٌ ج خَزَنَةٌ: خزانہ کا محافظ اور ذمہ دار، داروغہ، خزانچی (اردو میں «خازن» اسی معنی میں)۔ ﴿وَقَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا﴾ (الزمر ۳۹:۷۱)؛ ﴿وَمَآ اَنْتُمْ لَهُۥ بِخٰزِنِيْنَ﴾ (الحجر ۱۵:۲۲)
اردو میں اس مادے سے: مخزن۔