(ن) خَصَّ يَخُصُّ خَصًّا: خاص کرنا (متعدی)، خاص ہونا (لازم)۔
خَاصٌّ مؤنث خَاصَّةٌ (فاعل کے وزن پر صفت): خاص (اردو میں «خاص» اسی معنی میں)۔ ﴿لَا تُصِيْبَنَّ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا مِنْكُمْ خَآصَّةً﴾ (الانفال ۸:۲۵)
خَصَاصَةٌ: تنگی، فاقہ (جیسے درمیان میں خالی جگہ)۔ ﴿وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ﴾ (الحشر ۵۹:۹)
تفعیل خَصَّصَ يُخَصِّصُ تَخْصِيْصًا: کسی چیز کو کسی کے لئے خاص کر دینا، مخصوص کرنا (اردو میں «تخصیص، بلاتخصیص» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
افتعال اِخْتَصَّ يَخْتَصُّ اِخْتِصَاصًا: اہتمام سے خاص کرنا، چن لینا (اردو میں «اختصاص»: خصوصی مہارت، تخصص؛ عربی میں: چن کر خاص کر لینا)۔ ﴿يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِۦ مَنْ يَّشَآءُ﴾ (البقرۃ ۲:۱۰۵)
اردو میں اس مادے سے: خصوصی، خصوصیت، مخصوص، بالخصوص۔