(ن) كَنَّ يَكُنُّ كَنًّا (اصلی: كَنَنَ يَكْنُنُ): کسی چیز کو کسی چیز میں چھپانا، ڈھانپنا، محفوظ رکھنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
مَكْنُوْنٌ (اسم المفعول): چھپا کر محفوظ رکھا ہوا۔ ﴿كَاَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُوْنٌ﴾ (الصافات ۳۷:۴۹)؛ ﴿فِيْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍ﴾ (الواقعۃ ۵۶:۷۸)
كِنَانٌ ج اَكِنَّةٌ (اسمِ ذات): وہ چیز جس میں کچھ چھپایا جائے، غلاف، پردہ۔ ﴿وَجَعَلْنَا عَلٰى قُلُوْبِهِمْ اَكِنَّةً﴾ (الانعام ۶:۲۵)
كِنٌّ ج اَكْنَانٌ (اسمِ ذات): وہ جگہ جس میں انسان پناہ لے، غار، پناہ گاہ۔ ﴿وَجَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الْجِبَالِ اَكْنَانًا﴾ (النحل ۱۶:۸۱)
(افعال) اَكَنَّ يُكِنُّ اِكْنَانًا: (بات کو) دل میں چھپا رکھنا۔ ﴿اَوْ اَكْنَنْتُمْ فِيْٓ اَنْفُسِكُمْ﴾ (البقرۃ ۲:۲۳۵)