ج ن حj-n-ḥ
(ف، ن، ض) جَنَحَ يَجْنَحُ جُنُوْحًا: کشتی کا کسی جانب جھک جانا، کسی کا کسی طرف مائل ہونا۔ ﴿وَاِنْ جَنَحُوْا لِلسَّلْمِ﴾ (الانفال ۸:۶۱)
اِجْنَحْ (فعل امر): تو جھک، تو مائل ہو۔ ﴿فَاجْنَحْ لَهَا﴾ (الانفال ۸:۶۱)
جَنَاحٌ ج اَجْنِحَةٌ (اسم ذات): کسی چیز کا کوئی جانب، انسان کا پہلو، بغل، پرندوں کے پر (اردو میں «جناح» اسی معنی میں)۔ ﴿وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ﴾ (بنی اسرائیل ۱۷:۲۴)؛ ﴿اُولِيْٓ اَجْنِحَةٍ مَّثْنٰى وَثُلٰثَ وَرُبٰعَ﴾ (فاطر ۳۵:۱)
جُنَاحٌ: غلط جانب جھکنا، گناہ، حرج۔ ﴿فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ﴾ (البقرۃ ۲:۱۵۸)