ج ب یj-b-y
(ض) جَبٰى يَجْبِيْ جِبَايَةً: چن کر اکٹھا کرنا، جیسے پھل یا چندہ وغیرہ۔ ﴿يُجْبٰٓى اِلَيْهِ ثَمَرٰتُ كُلِّ شَيْءٍ﴾ (القصص ۲۸:۵۷)
جَابِيَةٌ ج جَوَابٍ: پانی اکٹھا کرنے کا حوض۔ ﴿وَجِفَانٍ كَالْجَوَابِ﴾ (سبا ۳۴:۱۳)
افتعال اِجْتَبٰى يَجْتَبِيْ اِجْتِبَاءً: (۱) اہتمام سے چن لینا (۲) کسی کو نوازنا (۳) کوئی مضمون تصنیف کرنا، یعنی الفاظ اکٹھا کرنا۔ ﴿ثُمَّ اجْتَبٰهُ رَبُّهُۥ﴾ (طٰہٰ ۲۰:۱۲۲)؛ ﴿لَوْلَا اجْتَبَيْتَهَا﴾ (الاعراف ۷:۲۰۳)