ح ظ ظḥ-ẓ-ẓ
(س) حَظَّ يَحَظُّ حَظًّا: کسی چیز میں حصہ دار ہونا، نصیب والا ہونا۔ قرآن میں یہ مادہ سات بار آیا ہے۔
حَظّ ج حُظُوْظ وَاَحَاظٍ: نصیب، حصہ؛ خصوصًا وہ حصہ جو خیر و بھلائی کا ہو؛ اہلِ لغت کہتے ہیں کہ حَظّ میں نصیب کے ساتھ بہرہ مندی کا مفہوم بھی ہے۔ ﴿لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَيَيْنِ﴾ (النساء ۴:۱۱)؛ ﴿فَنَسُوْا حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوْا بِهِۦ﴾ (المائدۃ ۵:۱۴)؛ ﴿وَمَا يُلَقّٰىهَآ اِلَّا ذُوْ حَظٍّ عَظِيْمٍ﴾ (فصلت ۴۱:۳۵)