(ض) حَمٰى يَحْمِيْ حِمَايَةً: کسی چیز کو کسی سے روکنا، بچانا، حمایت کرنا (اردو میں «حمایت» اسی معنی میں)۔
حَامٍ (اسم الفاعل): بچانے والا (اردو میں «حامی» اسی معنی میں)؛ اصطلاحاً ایسے اونٹ کو کہتے ہیں جسے مقدس قرار دے کر آزاد چھوڑ دیا گیا ہو۔ ﴿وَلَا وَصِيْلَةٍ وَّلَا حَامٍ﴾ (المائدۃ ۵:۱۰۳)
(س) حَمِيَ يَحْمٰى حَمْيًا وَحُمُوًّا: کسی چیز کا بہت تیز گرم ہو جانا؛ عَلٰى کے صلے کے ساتھ متعدی ہو جاتا ہے: کسی چیز کو خوب گرم کرنا، تپانا۔ ﴿يَّوْمَ يُحْمٰى عَلَيْهَا فِيْ نَارِ جَهَنَّمَ﴾ (التوبۃ ۹:۳۵)
حَامِيَةٌ (اسم الفاعل): گرم ہونے والی۔ ﴿تَصْلٰى نَارًا حَامِيَةً﴾ (الغاشیۃ ۸۸:۴)
حَمِيَّةٌ (اسم ذات): جذبات کی گرمی کا ابال، جوش، نخوت (اردو میں «حمیت» اسی معنی میں)۔ ﴿اِذْ جَعَلَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فِيْ قُلُوْبِهِمُ الْحَمِيَّةَ حَمِيَّةَ الْجَاهِلِيَّةِ﴾ (الفتح ۴۸:۲۶)
«حمیت نام ہے جس کا، گئی تیمور کے گھر سے» (بانگِ درا)