ھ ز مh-z-m
(ض) هَزَمَ يَهْزِمُ هَزْمًا: کسی خشک چیز کو دبا کر توڑ دینا؛ (دشمن کو) شکست دینا۔ ﴿فَهَزَمُوْهُمْ بِاِذْنِ اللّٰهِ﴾ (البقرۃ ۲:۲۵۱)؛ ﴿سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ﴾ (القمر ۵۴:۴۵)
مَهْزُوْمٌ (اسم المفعول): شکست خوردہ۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿جُنْدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُوْمٌ مِّنَ الْاَحْزَابِ﴾ (صٓ ۳۸:۱۱)
اردو میں اس مادے سے: ہزیمت۔