ھ م دh-m-d
(ن) هَمَدَ يَهْمُدُ هُمُوْدًا: آگ کا بجھ جانا، ٹھنڈا ہو جانا؛ زمین کا روئیدگی سے خالی ہونا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
هَامِدَةٌ (فَاعِلَةٌ کے وزن پر صفت): بجھی ہوئی، یعنی ٹھنڈی؛ (زمین کے لیے) بے روئیدگی، بنجر۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿وَتَرَي الْاَرْضَ هَامِدَةً فَاِذَآ اَنْزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَآءَ اهْتَزَّتْ﴾ (الحج ۲۲:۵)