Rizwan Zubair

مادّہ غ ر ق

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

غ ر قgh-r-q

(س) غَرِقَ يَغْرَقُ غَرَقًا: پانی کی تہہ میں چلے جانا، ڈوبنا (اردو میں «غرق» اسی معنی میں)۔ ﴿حَتّٰٓى اِذَآ اَدْرَكَهُ الْغَرَقُ﴾ (یونس ۱۰:۹۰)

غَرْقٌ: ڈوب کر، یعنی پوری شدت اور گہرائی سے (کھینچنا)۔ ﴿وَالنّٰزِعٰتِ غَرْقًا﴾ (النّٰزعٰت ۷۹:۱)

(افعال) اَغْرَقَ يُغْرِقُ اِغْرَاقًا: کسی کو ڈبو دینا۔ ﴿وَاَغْرَقْنَآ اٰلَ فِرْعَوْنَ﴾ (البقرۃ ۲:۵۰)؛ مُغْرَقٌ (اسم المفعول): ڈبویا جانے والا۔ ﴿اِنَّهُمْ مُّغْرَقُوْنَ﴾ (ھود ۱۱:۳۷)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ