غ د رgh-d-r
(ض) غَدَرَ يَغْدِرُ غَدْرًا: بدعہدی کرنا، بے وفائی کرنا (اردو میں «غدر»: بغاوت، بلوہ؛ عربی میں: بدعہدی، بے وفائی)؛ اصل مفہوم کسی چیز کو چھوڑ دینا ہے۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
(مفاعلہ) غَادَرَ يُغَادِرُ مُغَادَرَةً: کسی چیز کو چھوڑ دینا، باقی رہنے دینا۔ ﴿لَا يُغَادِرُ صَغِيْرَةً وَّلَا كَبِيْرَةً اِلَّآ اَحْصٰىهَا﴾ (الکھف ۱۸:۴۹)؛ ﴿وَحَشَرْنٰهُمْ فَلَمْ نُغَادِرْ مِنْهُمْ اَحَدًا﴾ (الکھف ۱۸:۴۷)
اردو میں اس مادے سے: غدار، غداری۔