ف ص حf-ṣ-ḥ
(ک) فَصُحَ يَفْصُحُ فَصَاحَةً: زبان کا صاف اور رواں ہونا، شستہ بولنا (اردو میں «فصاحت» اسی معنی میں)۔ فَصِيْح: فصیح اللسان (اردو میں «فصیح» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
اَفْصَحُ (اسم التفضیل): زیادہ فصیح، زیادہ صاف بولنے والا۔ قرآن میں صرف ایک بار، اور وہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے قول میں: ﴿وَأَخِيْ هَارُوْنُ هُوَ أَفْصَحُ مِنِّيْ لِسَانًا﴾ (القصص ۲۸:۳۴)۔