Rizwan Zubair

مادّہ ف ق ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ف ق رf-q-r

(ض) فَقَرَ يَفْقِرُ فَقْرًا: اصل معنی ریڑھ کی ہڈی کا مہرہ (فَقَار) توڑنا؛ اسی سے فَقِيْر، یعنی گویا جس کی کمر ٹوٹ چکی ہو۔ محتاج ہونے کے معنی میں (ک) فَقُرَ يَفْقُرُ فَقَارَةً بھی منقول ہے۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

فَقْرٌ (اسمِ ذات): محتاجی، تنگ دستی (اردو میں «فقر» اسی معنی میں)۔ ﴿اَلشَّيْطٰنُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ﴾ (البقرۃ ۲:۲۶۸)

فَقِيْرٌ ج فُقَرَآءُ (فَعِيْلٌ بمعنی مفعول): محتاج (اردو میں «فقیر»: بھیک مانگنے والا، درویش؛ عربی میں: محتاج، تنگ دست)۔ ﴿يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ اَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ اِلَي اللّٰهِ﴾ (فاطر ۳۵:۱۵)؛ ﴿اِنْ يَّكُوْنُوْا فُقَرَآءَ يُغْنِهِمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهِۦ﴾ (النور ۲۴:۳۲)

فَاقِرَةٌ (اسم الفاعل): کمر توڑ دینے والی سخت مصیبت۔ ﴿تَظُنُّ اَنْ يُّفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ﴾ (القیٰمۃ ۷۵:۲۵)

«حیدری فقر ہے نے دولتِ عثمانی ہے» (بانگِ درا)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ