ف ھ مf-h-m
(س) فَهِمَ يَفْهَمُ فَهْمًا: کسی کام یا بات کی حقیقت کو سمجھنا (اردو میں «فہم» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
(تفعیل) فَهَّمَ يُفَهِّمُ تَفْهِيْمًا: سمجھانا، سمجھ عطا کرنا (اردو میں «تفہیم» اسی معنی میں)۔ یہ مادہ قرآن میں صرف ایک بار آیا ہے: ﴿فَفَهَّمْنٰهَا سُلَيْمٰنَ﴾ (الانبیاء ۲۱:۷۹)
(مفاعلہ) فَاهَمَ يُفَاهِمُ مُفَاهَمَةً: ایک دوسرے کی بات سمجھنا سمجھانا (اردو میں «مفاہمت»: باہمی سمجھوتہ، صلح صفائی؛ عربی میں: ایک دوسرے کی بات سمجھنا سمجھانا)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
اردو میں اس مادے سے: مفہوم۔