Rizwan Zubair

مادّہ ف د ی

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

ف د یf-d-y

(ض) فَدٰى يَفْدِيْ فِدَآءً وَفِدْيَةً: بدلے میں کچھ دے کر کسی کو مشکل سے نجات دلانا، چھڑانا۔ ﴿وَفَدَيْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِيْمٍ﴾ (الصافات ۳۷:۱۰۷)

فِدَآءٌ (مصدر، اسمِ ذات بھی): معاوضہ لے کر چھوڑنا (اردو میں «فدا»: قربان، نثار، وارفتہ؛ عربی میں: معاوضہ دے کر چھڑانا)۔ ﴿فَاِمَّا مَنًّۢا بَعْدُ وَاِمَّا فِدَآءً﴾ (محمد ۴۷:۴)

فِدْيَةٌ (اسمِ ذات): وہ چیز جو چھڑانے کے لیے یا کسی واجب کے بدلے دی جائے (اردو میں «فدیہ» اسی معنی میں)۔ ﴿وَعَلَي الَّذِيْنَ يُطِيْقُوْنَهُۥ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِيْنٍ﴾ (البقرۃ ۲:۱۸۴)

(مفاعلہ) فَادٰى يُفَادِيْ مُفَادَاةً: بدلے میں کچھ دے کر کسی کو چھڑانا۔ ﴿وَاِنْ يَّاْتُوْكُمْ اُسٰرٰى تُفٰدُوْهُمْ﴾ (البقرۃ ۲:۸۵)

(افتعال) اِفْتَدٰى يَفْتَدِيْ اِفْتِدَآءً: بدلے میں کچھ دے کر خود کو چھڑانا۔ ﴿فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيْمَا افْتَدَتْ بِهِۦ﴾ (البقرۃ ۲:۲۲۹)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ