ف ء دf-ʾ-d
(ف) فَأَدَ يَفْأَدُ فَأْدًا: (۱) کسی کے دل پر مارنا (۲) دل پر چوٹ لگنا؛ بزدل ہونا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
فُؤَادٌ ج اَفْئِدَةٌ (اسمِ ذات): دل؛ اہلِ لغت کہتے ہیں کہ یہ لفظ دل کے لیے اس کی گرمی اور جذبات کے لحاظ سے آتا ہے۔ ﴿مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰى﴾ (النجم ۵۳:۱۱)؛ ﴿نَارُ اللّٰهِ الْمُوْقَدَةُ الَّتِيْ تَطَّلِعُ عَلَي الْاَفْـِٕدَةِ﴾ (الھمزۃ ۱۰۴:۶-۷)