ذ ب ذ بdh-b-dh-b
(رباعی) ذَبْذَبَ يُذَبْذِبُ ذَبْذَبَةً: کسی لٹکی ہوئی چیز کا ہوا میں ہلنا (گھڑی کے پینڈولم کی طرح)؛ مضطرب ہونا۔
مُذَبْذَبٌ (اسم المفعول، صفت کے طور پر): متحیر، متردد، متذبذب۔ ﴿مُّذَبْذَبِيْنَ بَيْنَ ذٰلِكَ﴾ (النساء ۴:۱۴۳)
اردو میں اس مادے سے: تذبذب، متذبذب۔