ب ی ضb-y-ḍ
(ض) بَاضَ يَبِيْضُ بَيْضًا: پرندے کا انڈا دینا، کسی چیز پر سفیدی کا غالب ہونا۔
بَيْضٌ (اسم ذات): انڈا (اردو میں «بیضہ، بیضوی» اسی معنی میں)۔ ﴿كَاَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُوْنٌ﴾ (الصافات ۳۷:۴۹)
أَبْيَضُ مؤنث بَيْضَاءُ ج بِيْضٌ (أَفْعَلُ الوان و عیوب کے وزن پر صفت): سفید رنگ والا یعنی سفید۔ ﴿فَاِذَا هِيَ بَيْضَآءُ لِلنّٰظِرِيْنَ﴾ (الاعراف ۷:۱۰۸)؛ ﴿وَمِنَ الْجِبَالِ جُدَدٌۢ بِيْضٌ﴾ (فاطر ۳۵:۲۷)
افعلال اِبْيَضَّ يَبْيَضُّ اِبْيِضَاضًا: سفید ہوجانا۔ ﴿يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوْهٌ وَّتَسْوَدُّ وُجُوْهٌ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۰۶)
«آسماں بیضۂ قمری نظر آتا ہے مجھے» (دیوانِ غالب)