ب و رb-w-r
(ن) بَارَ يَبُوْرُ بَوْرًا: (۱) کسادبازاری ہونا، گھاٹا ہونا (۲) ہلاک ہونا، تباہ و برباد ہونا۔ ﴿تِجَارَةً لَّنْ تَبُوْرَ﴾ (فاطر ۳۵:۲۹)
بَوَارٌ (اسمِ ذات): ہلاکت، تباہی۔ ﴿وَاَحَلُّوْا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ﴾ (ابراھیم ۱۴:۲۸)
بُوْرٌ: اسم الفاعل بَائِرٌ کی جمع ہے؛ یہ لفظ خود بھی واحد، جمع، مذکر، مؤنث سب کے لئے آتا ہے: ہلاک ہونے والا۔ ﴿وَكُنْتُمْ قَوْمًۢا بُوْرًا﴾ (الفتح ۴۸:۱۲)