ب ر ھ نb-r-h-n
(رباعی) بَرْهَنَ يُبَرْهِنُ بَرْهَنَةً: قطعی اور روشن دلیل پیش کرنا (بعض کے نزدیک مادہ ب ر ھ سے ہے اور نون زائدہ ہے)۔
بُرْهَانٌ ج بَرَاهِيْنُ (اسم ذات): فیصلہ کن اور واضح دلیل (اردو میں «برہان، براہین» اسی معنی میں)۔ ﴿لَوْلَآ اَنْ رَّاٰ بُرْهَانَ رَبِّهِۦ﴾ (یوسف ۱۲:۲۴)؛ ﴿قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ﴾ (البقرۃ ۲:۱۱۱)
«گفتار میں، کردار میں، اللہ کی برہان!» (ضربِ کلیم)