ب خ لb-kh-l
(س) بَخِلَ يَبْخَلُ بُخْلًا وَبَخَلًا: جائز ضرورت پر خرچ نہ کرنا، کنجوسی کرنا۔ ﴿وَمَنْ يَّبْخَلْ فَاِنَّمَا يَبْخَلُ عَنْ نَّفْسِهِۦ﴾ (محمد ۴۷:۳۸)
بُخْلٌ (اسمِ ذات): کنجوسی (اردو میں «بخل» اسی معنی میں)۔ ﴿وَيَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ﴾ (النساء ۴:۳۷)
اردو میں اس مادے سے: بخیل۔