ب ھ تb-h-t
(ف) بَهَتَ يَبْهَتُ بَهْتًا: حیران کردینا، ششدر کردینا۔ ﴿فَبُهِتَ الَّذِيْ كَفَرَ﴾ (البقرۃ ۲:۲۵۸)
بُهْتَانٌ (فعلان کے وزن پر مبالغہ): انتہائی حیران اور ششدر کردینے والا (اردو میں «بہتان» اسی معنی میں)؛ اصطلاحًا ایسے جھوٹے الزام کے لئے آتا ہے جسے سن کر انسان دم بخود رہ جائے۔ ﴿سُبْحٰنَكَ هٰذَا بُهْتَانٌ عَظِيْمٌ﴾ (النور ۲۴:۱۶)
اردو میں اس مادے سے: مبہوت۔