(ن) بَدَلَ يَبْدُلُ بَدْلًا: کسی چیز کے عوض دوسری چیز لینا۔
بَدَلٌ: عوض (اردو میں «بدل» اسی معنی میں)۔ ﴿بِئْسَ لِلظّٰلِمِيْنَ بَدَلًا﴾ (الکھف ۱۸:۵۰)
افعال اَبْدَلَ يُبْدِلُ اِبْدَالًا: کسی چیز کی جگہ دوسری چیز رکھنا یا دینا، بدل دینا، بدلے میں دینا۔ ﴿عَسٰى رَبُّنَآ اَنْ يُّبْدِلَنَا خَيْرًا مِّنْهَا﴾ (القلم ۶۸:۳۲)
تفعیل بَدَّلَ يُبَدِّلُ تَبْدِيْلًا: بدل دینا یا بدل میں دینا، (بتدریج) تبدیل کرنا (اردو میں «تبدیل» اسی معنی میں)۔ ﴿فَبَدَّلَ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا قَوْلًا غَيْرَ الَّذِيْ قِيْلَ لَهُمْ﴾ (البقرۃ ۲:۵۹)
مُبَدِّلٌ (اسم الفاعل): تبدیل کرنے والا۔ ﴿لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِهِۦ﴾ (الانعام ۶:۱۱۵)
تفعل تَبَدَّلَ يَتَبَدَّلُ تَبَدُّلًا: کسی چیز کی جگہ دوسری لینا، بدلنا۔ ﴿وَلَا تَتَبَدَّلُوا الْخَبِيْثَ بِالطَّيِّبِ﴾ (النساء ۴:۲)
استفعال اِسْتَبْدَلَ يَسْتَبْدِلُ اِسْتِبْدَالًا: کسی چیز کی جگہ دوسری چیز طلب کرنا، تبدیلی چاہنا۔ ﴿اَتَسْتَبْدِلُوْنَ الَّذِيْ هُوَ اَدْنٰى بِالَّذِيْ هُوَ خَيْرٌ﴾ (البقرۃ ۲:۶۱)
اردو میں اس مادے سے: متبادل (نعم البدل، دوسرا انتخاب؛ عربی میں: باہم بدلا جانے والا)۔